0
Saturday 20 Apr 2024 19:56

پنجاب اسمبلی کی 12 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے 174 امیدواروں میں مقابلہ

پنجاب اسمبلی کی 12 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے 174 امیدواروں میں مقابلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی 12 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے 174 امیدواروں میں مقابلہ کل ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں 2 ہزار 601 پولنگ سٹیشنز قائم، ووٹرز کی تعداد 40 لاکھ 44 ہزار 552 ہے۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں انتخاب ہوگا۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی کے این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 9 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی پی 147 لیگی امیدوار ملک ریاض اور محمد خان مدنی سمیت 11 امیدوار، پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی اور قیصر شہزاد سمیت 14 امیدوار، پی پی 158 سے لیگی امیدوار چودھری نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی سمیت 22 امیدوار، پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ملک بھر کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات 2024 کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا، سنٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت کے بروقت ازالے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اِس مقصد کیلئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، ووٹرز کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کیلئے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1129980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش