0
Friday 29 Mar 2024 06:14

رفح میں داخل ہونیکی تیاری کر رہے ہیں، اپنے کسی قیدی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے، نیتن یاہو

رفح میں داخل ہونیکی تیاری کر رہے ہیں، اپنے کسی قیدی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدی شہریوں کے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے کسی قیدی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق قیدیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صرف فوجی دباؤ ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا، حماس پر مسلسل فوجی دباؤ ڈال رہے ہیں اور اسے جاری رکھیں گے، یہی دباؤ قیدیوں کی واپسی کی ضمانت ہے، اسرائیل رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ اپنے کسی شہری کو وہاں نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور عالمی برادری کی تنقید اور حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم رفح پر حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل رمضان المبارک کے بعد سے ہی رفح پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ امریکا حوصلہ شکنی کیلئے کوشاں ہے، حال ہی میں امریکا نے اسرائیل سے متبادل منصوبوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی، امریکا نے ویٹو کا سہارا لے کر سابقہ تین قراردادوں کو روکنے کے بجائے اس مرتبہ قرارداد منظور ہونے دی، تاہم اس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1125574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش