0
Saturday 30 Mar 2024 07:35

مقبوضہ کشمیر میں ہر کشمیری خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر میں ہر کشمیری خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور  ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر کشمیری خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے اب تک لاکھوں غیر کشمیریوں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے حریت رہنماﺅں، کارکنوں، صحافیوں، حقوق کے کارکنوں، طلباء، علمائے دین سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت قتل و غارت، گرفتاریوں، تشدد اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کر سکتا۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 1125793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش