0
Friday 12 Apr 2024 22:53

ماسکو، ایرانی سفیر کی پیوٹن کے معاون کیساتھ ملاقات

ماسکو، ایرانی سفیر کی پیوٹن کے معاون کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے گذشتہ روز ڈپٹی صدر روسی فیڈریشن ایگور لیوٹین کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں کہ جو روسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے ایجنڈے کے وسیع منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں زیربحث آنے والے موضوعات میں نارتھ-ساؤتھ انٹرنیشنل کوریڈور کے فریمورک میں نارتھ-ساؤتھ ریلوے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 1128155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش