0
Friday 12 Apr 2024 23:12

بلوچستان، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے جلسے کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

بلوچستان، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے جلسے کے موقع پر دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا مقصد کل اپوزیشن گرینڈ الائنس کے جلسے کو روکنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل 13 اپریل کو اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پشین میں پہلے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت ایک مقام پر پانچ افراد یا زائد کے اکھٹا ہونے، جلسہ، جلوس و ریلیوں کے انعقاد اور ریڈ زون سمیت سڑک بند کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاز پورے بلوچستان میں ہوگا۔ دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں اور صحافیوں کی رائے ہے کہ انتظامیہ نے 13 اپریل کو پشین میں ہونے والے جلسے کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بعد ازاں مقدمات کے ذریعے اپوزیشن کی چھ جماعتی اتحاد کے رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے۔ اپوزیشن گرینڈ الائنس چھ جماعتوں پر مشتمل ہے۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش