0
Friday 12 Apr 2024 23:32

بہاول نگر واقعہ پر جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پنجاب حکومت

بہاول نگر واقعہ پر جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پنجاب حکومت
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس اور سیکورٹی اداروں کے درمیان تصادم کے حوالے سے حکومت پنجاب نے بہاول نگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بہاول نگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش