0
Saturday 13 Apr 2024 11:37

فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کا مقبوضہ کشمیر میں حقوق کے کارکنوں، صحافیوں کو درپیش جبر پر اظہار تشویش

فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کا مقبوضہ کشمیر میں حقوق کے کارکنوں، صحافیوں کو درپیش جبر پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ”فرنٹ لائن ڈیفنڈرز“ نے مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو درپیش ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹ لائن ڈیفنڈرز نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کشمیری صحافی سجاد گل کی مسلسل نظربندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی نومبر 2023ء میں کالعدم قرار دیدی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں تاحال رہا نہیں کیا اور اپنے خاندان سے بہت دور ایک بھارتی جیل میں مسلسل قید ہیں۔ سجاد گل کو 5 جنوری 2022ء کو محض اس وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کہ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک تلاشی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایک شہری کے اہلخانہ کے احتجاج کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائٹ پر پوسٹ کی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سجاد گل اور غیر قانونی طور پر نظربند دیگر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں کو فوری طور پر رہا اور ان کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 1128252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش