0
Saturday 13 Apr 2024 16:58

آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر ایران کا قبضہ

آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر ایران کا قبضہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق قبضے میں لیے گئے بحری جہاز کو ایرانی پانیوں میں منتقل کیا جارہا ہے، فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔ یاد رہے کہ عید کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش