0
Saturday 13 Apr 2024 20:44

اس وقت کشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، فاروق عبداللہ

اس وقت کشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری اور انتظامی سطح پر کشمیری عوام کی کہیں شنوائی نہیں ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے چودھری محمد اکرم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہیں کہ چودھری محمد اکرم سرنکوٹ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کریں گے جس طرح سے اُن کے اسلاف کرتے آئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سرکاری اور انتظامی سطح پر عوام کی کہیں شنوائی نہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ ہم لوگوں کی آواز ہر سطح پر اُجاگر کریں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ موصوف عوامی خدمات کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے اور ہر حال میں خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں گے۔

چودھری محمد اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جماعت کے طفیل عوام کو غربت، افلاس اور شخصی راج کی غلامی نصیب ہوئی، اس جماعت نے پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے جو کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تین پیڑیاں کانگریس کے ساتھ منسلک رہیں لیکن میری دلی خواہش تھی کہ میں نیشنل کانفرنس میں آکر عوام کی خدمت میں اپنا کردار نبھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت تخریبی حربوں اور تقسیمی عناصر سے ہوشیار رہنا ہے، جموں و کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں سازشی عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش