0
Monday 15 Apr 2024 10:14

غزہ کے قاتل اردنی شاہ عبداللہ کے لیے صہیونی کیطرف سے سوشل میڈیا پر اظہار محبت

غزہ کے قاتل اردنی شاہ عبداللہ کے لیے صہیونی کیطرف سے سوشل میڈیا پر اظہار محبت
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کی حمایت غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل سے تعاون کرنے پر اسرائیلی شہریوں نے غزہ کے قاتل اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے محبت بھرے پیغامات جاری کردیے۔ سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صیہونیوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ’ہمیں تم سے پیار ہے‘۔
 
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی تعاون کیا ہے۔ دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا کہ اسرائیل کوآپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اردن کی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرونز کو گزرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1128685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش