0
Monday 15 Apr 2024 13:12

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اٹھارہ اپریل کو حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں ہوگی۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہو گا، امیر جماعت اسلامی کی حلف کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد شریک ہونگے، نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو منصورہ میں ہو گا، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس بھی منصورہ میں طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19 تا 21 اپریل منعقد ہوگا، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1128733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش