0
Monday 15 Apr 2024 12:59

اسرائیل، ایرانی حملے کا مقابلہ ڈپلومیسی کے ذریعے کرے، جرمنی

اسرائیل، ایرانی حملے کا مقابلہ ڈپلومیسی کے ذریعے کرے، جرمنی
اسلام ٹائمز۔ دمشق میں صیہونی رژیم کی جانب سے ایرانی سفارتی عمارت کو نشانہ بنانے کے باوجود اسرائیل کے لئے مغربی ممالک کی اندھا دھند حمایت جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ شب ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد برلن نے تہران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق، آج جرمنی کی وزارت خارجہ نے شام و ایران میں صیہونی کارروائیوں میں جارح و مقتول کی جگہ تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا۔ الجزیرہ کے مطابق، اس بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران کے حملے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ قابض صیہونی رژیم پر ایران کے جوابی ڈرونز و میزائل حملے پر اس وزارت خارجہ نے بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر اپنے حالیہ حملے سے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس کارروائی سے ایران تنہاء ہو گیا ہے۔ برلن نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم برداشت کے مظاہرے اور کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ اس کام کے لئے ہم اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جرمنی نے مزید کہا کہ ایرانی حملے کے دوران اپنی دفاعی فتح کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل کو چاہئے کہ سفارت کاری کا راستہ اپنائے۔
خبر کا کوڈ : 1128734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش