0
Monday 15 Apr 2024 14:30

عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے، محسن نقوی

عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے، ماضی میں جو دو چار واقعات ہوئے ہیں، اس میں بھارت ملوث تھا، ابھی بھی شواہد بھارت کی طرف جا رہے ہیں، بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں۔ لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اوور بل ہوئے ہیں، ایک ایکسین گرفتار ہوا ہے، بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اووربلنگ پر تھی، 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بلنگ کرکے زیادتی کی گئی، افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بلنگ کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم نہیں رُکے گی، جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو جائے، پورے پاکستان میں اووربلنگ سے متعلق کام شروع کریں گے۔
 
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آ رہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رُکے گی، لاہور میں کام کیا گیا، باقی سرکلز کام شروع کر رہے ہیں، ہمارے کچھ قوانین میں ترامیم ہونیوالی ہیں، پہلے کی بات نہیں کر سکتا، اب ایف آئی اے پر کوئی پریشر نہیں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 واقعات میں بھارت ملوث تھا، عامر تانبا  پر فائرنگ، پولیس تفتیش کررہی ہے اب تک ان کا شک بھارت پر جا رہا ہے، جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے کہنا بہتر نہیں، لیکن اسی طرح کا پیٹرن ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ رانا ثنااللہ اچھے دوست اور بھائی ہیں، ان کے بیان پر کمنٹس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، ہم لوگوں کو اتنا انتظار نہیں کروانا چاہتے، بلوچستان میں جو واقعہ ہوا، اس پر انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، ایجنٹ تمام افراد کو زیارت کے ویزے پر لے جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش