0
Monday 15 Apr 2024 14:14

ایران نے ایک ذمے دارانہ عسکری کارروائی انجام دی، سرگئی لاروف

ایران نے ایک ذمے دارانہ عسکری کارروائی انجام دی، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللهیان" نے اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاروف" سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ انہوں نے اس گفتگو میں مقبوضہ سرزمین پر ایران کی مسلح افواج کے حملے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس محدود کارروائی کا مقصد صیہونی رژیم کو متنبہ کرنا تھا اور ایران پر کسی نئی جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو اس سے بھی شدید جواب دیا جائے گا۔ ایران کے جائز قانونی دفاعی حق کے سلسلے میں روس کے مثبت موقف کا جائزہ لیتے ہوئے حسین امیر عبداللهیان نے غزہ میں جاری فلسطینی نسل کشی کو روکنے اور علاقے میں کشیدگی میں کمی کے لئے ماسکو کے کردار کو اہم قرار دیا۔

دوسری جانب سرگئی لاوروف‌ نے سلامتی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں بعض ممالک کی جانب سے دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت پر صیہونی حملے کی مذمت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا جواب دے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تہران کی جوابی کارروائی کا یہ عمل انتہائی ذمے دارانہ اور ٹہراو پر مبنی تھا۔ آخر میں روسی وزیر خارجه نے خطے میں کشیدگی کی کمی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے ایران کے جائز قانونی دفاعی حق کی واضح حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش