0
Friday 19 Apr 2024 21:54

اصفہان میں ہونیوالے دھماکوں کی خبروں پر بن گویر کا طنز: "مضحکہ خیز!"

اصفہان میں ہونیوالے دھماکوں کی خبروں پر بن گویر کا طنز: "مضحکہ خیز!"
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی اتمار بن گویر نے اسرائیل کے خلاف ایران کے وسیع ڈرون و میزائل حملے (وعدۂ صادق) پر مبینہ اسرائیلی جواب پر مبنی مغربی میڈیا کی رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "انتہائی مضحکہ خیز" قرار دیا ہے۔

اسرائیلی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں صرف ایک ہی لفظ لکھا تھا "انتہائی مضحکہ خیز" جس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسرائیلی سینیٹ کنیسیٹ کے سابق اسپیکر و موجودہ رکن نے مکی لیوی نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ "مبارک ہو، تم 'قومی شکست کے وزیر اور کابینہ کے رکن' ہونے کی حیثیت سے صرف ایک ہی لفظ میں اپنے پورے دور کی کارکردگی بیان کرنے میں کامیاب رہے ہو!"


واضح رہے کہ آج صبح ایرانی شہر اصفہان شہر میں کئی ایک دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کے بعد مغربی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیلی رژیم نے 300 سے زائد ڈرون اور کروز و بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی میں انجام پانے والے وسیع ایرانی حملے کا "3 مائیکرو ڈرون طیاروں" کے ساتھ جواب دیا ہے۔
 
اس حوالے سے ایرانی ہوائی دفاع کے ترجمان حسین دلیریان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ ملکی ہوائی دفاع نے (اسرائیل کے) 3 مائیکرو کواڈ کاپٹروں کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔

اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی آواز وہاں نصب ہوائی دفاعی نظام کے ایکٹیویٹ ہونے کے باعث پیدا ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1129799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش