0
Friday 26 Apr 2024 22:30

غزہ میں امدادی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے، امریکی دعوی

غزہ میں امدادی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے، امریکی دعوی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "انسانی امداد" پہنچانے کے لئے وہاں عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جبکہ امریکہ کا دعوی ہے کہ اس عارضی گھاٹ کی تعمیر کا مقصد غزہ کی جنگ زدہ آبادی تک "انسانی امداد" کے 150 ٹرکوں کو پہنچانا ہے۔

امریکی چینل سی این این نے ایک اعلی امریکی فوجی عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن مئی کے شروع میں غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل شروع کرنے پر تیار ہو جائے گا۔ اس امریکی اہلکار کے دعوے کے مطابق یہ امداد یومیہ 90 ٹرکوں سے شروع ہوگی اور پھر تیزی سے بڑھ کر 150 ٹرک یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

غزہ میں جاری غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کی اولین حامی امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ نے مارچ میں اس بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
 
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے کہ جب رپورٹس بتاتی ہیں کہ غاصب صیہونی رژیم کو حاصل اندھی امریکی حمایت و فوجی امداد اور اس کے نتیجے میں گذشتہ 200 دنوں سے عام فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری بھیانک اسرائیلی جنگی جرائم کے باعث غزہ کی تقریباً 22 لاکھ کی آبادی کو وبائی بیماریوں، پانی، ایندھن و ادویات کی کمی اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش