0
Wednesday 9 Sep 2009 11:18

پاکستان اور ایران کا مشترکہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں تیزی لانے پر اتفاق،سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی

پاکستان اور ایران کا مشترکہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں تیزی لانے پر اتفاق،سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی
تہران:پاکستان اور ایران نے اپنی مشترکہ سرحد پر متحرک دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ دونوں ممالک دو طرفہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں بھی تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈیو تہران کے مطابق ایران کی بارڈر پولیس کے سربراہ قاسم نے تہران میں پاکستان کے سفیر محمد بخش باقی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بہتری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی بارڈر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پر متحرک دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس سرگرمیوں کو تیز بنایا جائیگا۔ جبکہ سرحد پر سکیورٹی بھی الرٹ رکھی جائیگی تا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 11367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش