0
Sunday 13 Nov 2011 17:34

محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو بحال رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ایم ڈبلیو ایم

محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو بحال رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کا اجلاس صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں کوئٹہ اور مستونگ واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو مکمل طور پر بحال رکھنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ مطہری، چوہدری اظہر حسین، مولانا اسلم شاہ موسوی، ایڈووکیٹ محمد علی شاہ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ملک میں محرم الحرام اور عزاداری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ مجالس، ماتمی جلوسوں، امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، محرم الحرام کے دوران شدت پسند اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اجلاس میں سال 2012ء کے پروگراموں کی منظوری بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 113670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش