0
Saturday 26 Nov 2011 23:23

نیٹو حملہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملہ ہے،ہر فورم پر واقعہ کی بھر پور مذمت کی جائیگی، گورنر پنجاب

نیٹو حملہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملہ ہے،ہر فورم پر واقعہ کی بھر پور مذمت کی جائیگی، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ ایف سی کالج کے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خاں کھوسہ نے کہا ہے کہ نیٹو حملہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملہ ہے، ہر فورم پر واقعہ کی بھر پور مذمت کی جائیگی، تعلیم سے پاکستان کا مستقبل تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ ہماری نوجوان نسل ملک کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے نیز نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں تمام تر انسانی وسائل کے استعمال کو بروئے کار لانا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ علم کے پھیلاؤ سے اکیسویں صدی علم پر مبنی معیشت کو جنم دے رہی ہے۔ ملک کے تعلیمی اداروں کو نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ موجودہ ذرائع اور اثاثوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں ایک ایسا راستہ تلاش کرنا ہے جس میں طلباء کو اپنے معاملات طے کرنے اور نئی روایتوں کو جنم دینے کا اختیار حاصل ہو، انہیں یہ بھی اختیار ہو کر وہ پوری دنیا تک اپنی بات پھیلائیں اور نئے افق اور راہیں تلاش کریں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں طلباء کی تعلیمی، اخلاقی، جسمانی، پیشہ وارانہ اور روحانی ترقی ہو، تعلیمی اداروں کے صنعتوں سے قریبی رابطے بھی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بلاشبہ ہمارا طالب علم ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہے اور ان کو علم کے زیور سے زیادہ سے زیادہ آراستہ کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے تاکہ یہ ہنر اور قابلیت کے ساتھ ا یک ایسا خزانہ ثابت ہوں جو پاکستان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کا مستقبل ٹیکنالوجی میں ہے کیونکہ اس کے ذریعے ملک کا مضبوط اور پائیدار سماجی ڈھانچہ بنے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ایف سی کالج کے تعلیمی میدان میں شاندار کردار اور روایات کی تعریف کی۔ 

 

خبر کا کوڈ : 117473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش