0
Thursday 1 Dec 2011 17:25

ڈرون حملوں کے معاہدہ کیخلاف درخواست، خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطہ

ڈرون حملوں کے معاہدہ کیخلاف درخواست، خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ڈرون میزائل حملوں کے تحریری معاہدے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق سے رابطہ کر لیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قبائلی علاقوں میں جاری امریکی ڈرون حملوں کی اجازت کے حوالے سے حکومت سے کئے جانے والا تحریری معاہدہ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور وفاقی سیکرٹری داخلہ و خارجہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت اعلیٰ حکام سے وضاحت طلب کی، پشاور ہائی کورٹ میں ڈرون میزائل حملوں کے حوالے سے پاکستان دفاع کونسل کے عہدیداروں نے ایک درخواست دی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19a کے تحت ہر شہری کا حق ہے کہ وہ حکومت سے کہے کہ وہ اس قسم کے معاہدوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے، سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں تحریری معاہدہ پیش کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ، وزارت خارجہ سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت میں اس حوالے سے معلومات فراہم کی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 119021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش