0
Sunday 4 Dec 2011 01:42

لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کور کمانڈر پشاور کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کور کمانڈر پشاور کا چارج سنبھال لیا
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کور کمانڈر پشاور کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے، کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں تبدیلی کمان کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کورکمانڈر پشاور کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، کورہیڈ کوارٹر پشاور کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک آج سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کوئٹہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے پشاور میں تعینات کر دیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی خیبر پختونخوا میں کمانڈ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ یہاں پر ایک بریگیڈ کے کمانڈ کے علاوہ آپریشن راہ نجات جنوبی وزیر ستان میں ایک ڈویژن کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش