0
Friday 9 Dec 2011 21:21

ملتان،میپکو ملازمین کا واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان،میپکو ملازمین کا واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ واپڈا کی نجکاری اور ملازمین کو دیئے گئے فری یونٹس ختم کرنے کے خلاف میپکو ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت ہائیڈرو الیکٹرک پاور لیبر یونین کے رہنما سجاد بلوچ نے کی، مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے لیبر یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ نامنظور ہے اگر حکومت نے چیف اگزیکٹو کے عہدے پرنان ٹیکنیکل افراد کی بھرتی کی تو میپکو کی بجلی بند کری جائے، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے غریب ملازمیں کی حق تلفی کر رہی ہے اور کئی ماہ سے واپڈا ملازمیں کو ملنے والے فری یونٹس ختم کرنا ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے، مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری طور پر محکمہ کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر ان کی جائز مراعات بحال کرے اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو احتجاج اور ہڑ تالوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 120865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش