0
Friday 28 Oct 2011 21:24

واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملتان اور ڈی جی خان میں مظاہرے، دفاتر کی تالہ بندی

واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملتان اور ڈی جی خان میں مظاہرے، دفاتر کی تالہ بندی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے اور دفاتر کو تالے لگا دیئے گئے، مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور محکمہ کی مجوزہ نجکاری کو ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل قرار دیا، ملتان الیکٹرک پاور اینڈ سپلائی کمپنی اور پاور ہاوسز کی نجکاری کے خلاف میپکو کے تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی گئی، ملازمین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، واپڈا ہائیڈرو یونین اور انجینئرز اتحاد کی ریلیاں میپکو ہیڈ کوارٹرز پرجمع ہوئیں اور وہاں دھرنا دیا گیا، ملازمین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری منظور نہیں ہے اور نہ ہی میپکو میں نان ٹیکنیکل سی ای او تعینات کرنے دیا جائے گا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس ادارے کی نجکاری کی ا س سے ملک اور غریب ملازمین کا نقصان ہی ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ ہے لہٰذا اس کی نجکاری کی کوئی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 109960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش