0
Wednesday 14 Dec 2011 01:08

امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ معطل کر دیا، غیرملکی جریدے کا دعویٰ

امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ معطل کر دیا، غیرملکی جریدے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے نیٹو جارحیت کے بعد پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ معطل کر دیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مزید حملے پاکستان سے تعلقات کے تمام راستے بند کر دیں گے۔ غیر ملکی جریدے کے مطابق 26 نومبر کے حملے کے بعد سے پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا خلیج کے باعث امریکا اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ مزید کسی ڈرون حملے کی صورت میں تعلقات کی بحالی کے امکان مزید کم ہو جائیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس اور دفاعی حکام نے معاملے کی سنجیدگی کے باعث محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ جریدے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس، اسامہ بن لادن اور مہمند کے واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقہ میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف ڈرون حملے روک دیئے ہیں۔ ایک امریکی جریدہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو خدشہ ہے اس وقت ڈرون حملے دونوں ملکوں کے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب کر دیں گے۔ ایک امریکی اہلکار نے امریکی اخبار کو بتایا کہ خدشہ یہ ہے کہ ڈرون کا ایک اور حملہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہم پاکستان کو کس حد تک دباوٴ میں لا سکتے ہیں اور وہ کس حد تک دباوٴبرداشت کرنے پر آمادہ ہے۔ ایک اور اہلکار نے واضح کیا کہ ڈرون حملے روک دیئے گئے ہیں، تاہم وہ اس بات پر غور کرہے ہیں کہ اگر ہدف کو نشانہ بنانے کا موقع ملا تو حملہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 121994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش