0
Monday 19 Dec 2011 00:47

اسلامی انقلاب پاکستان کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے، قاضی حسین احمد

اسلامی انقلاب پاکستان کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد جماعت اسلامی شیعہ، سنی، بریلوی اختلاف کے سخت خلاف ہے، ہم امام خمینی، امام حسن البنیٰ اور نجم الدین اور کی روحوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے ہیں، تمام دینی جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، اسلامی انقلاب پاکستان کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے، امریکی بالادستی کا دور ختم ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ ''جلسہ انقلاب'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ غیرت مندوں اور اسلام کے مجاہدین کا اجتماع ہے، آج لاکھوں لوگ اس جلسہ گاہ میں موجود ہیں، اس موقع پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسلامی انقلاب پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں انقلاب کیلئے تڑپ پیدا ہو چکی ہے، اب ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے، پاکستان کے تمام شہری تبدیلی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب نئی دنیا وجود میں آرہی ہے اور عرب ممالک میں رونما ہونے والی تبدیلی اس کا ثبوت ہے، لوگ امریکی ایجنٹوں اور لبرل ازم سے تنگ آ چکے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ص کے احکامات کے مطابق معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں، ترکی، مصر اور تیونس کے عوام نے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے،یہ پورے عالم اسلام کیلئے خوشخبری ہے کہ ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے، اسلام غریبوں اور مظلوموں کو ان کا حق دینا چاہتا ہے، قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دینی قوتوں کا ووٹ تقسیم ہو اس لئے آج تمام اسلامی تحریکوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں تو ہم امریکی غلامی کیوں قبول کریں؟
جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ ایران ہمیں بجلی اور گیس دینے کیلئے تیار ہے، ہمیں چاہئے کہ امریکی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے چاہیں، اگر بھارت کشمیریوں پر مظالم ختم کرکے کشمیر کو آزاد کر دے تو ہمسایہ ملک ہونے کیوجہ سے ہم اس کے ساتھ بھی تعلقات بڑھانے کے حق میں ہیں، قاضی حسین احمد نے اپنے خطاب کے آخر میں مہمند ایجنسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا، حکومت امریکی غلامی کو مسترد کرتے ہوئے نیٹو سپلائی کو مستقل طور پر بند کر دے اور اگر سپلائی بحال کی گئی تو ہمارے جوان کراچی سے خیبر تک جی ٹی روڈ پر دھرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 123335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش