0
Tuesday 29 Sep 2009 14:25

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کی دھمکی دیدی
اقوام متحدہ:شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری پروگرام کی وجہ سے اُس پر پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ کرے گا ۔یہ بات شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ پاک کل یون Pak Kil Yon نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش پر مثبت رد عمل ظاہر کرے گا ۔اس سے پہلے امریکا نے مطالبہ کیا تھا کہ شمالی کوریا دو طرفہ مذاکرات سے پہلے چھ ملکی مذاکرات کا سلسلہ بحال کرے ۔ تاہم اب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے پر غور کر رہا ہے ۔

خبر کا کوڈ : 12350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش