0
Monday 19 Dec 2011 23:27

پارلیمان ڈائری، مارشل لاء، عوامی مسائل اور پارلیمنٹ کی بے توقیری موضوع بحث رہے

پارلیمان ڈائری، مارشل لاء، عوامی مسائل اور پارلیمنٹ کی بے توقیری موضوع بحث رہے

اسلام ٹائمز۔ پینل آف چئیرمین کے ممبر نواب یوسف تالپور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوزیشن نے وقفہ سوالات معطل کرا کے جڑواں شہروں میں جاری گیس لوڈشیڈنگ پر زبردست احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر جمعے تک گیس بحال نہ کی گئی تو اسلام آباد کو آنے والی تمام سڑکیں اور ایکسپریس ہائی ویز کو بند کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں جو وعدہ کیا جائے اسے پورا کیا جائے، اس ایوان کو بے توقیر کرنے سے حکومت باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور ہمارے حکمران ہمیں جھوٹی تسلیاں دیتے۔

راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ چھ گھنٹے تک احتجاجاً ٹریفک معطل رہی، عوام سڑکوں پر تھے لیکن حکومت کے کسی عہدیدار نے رابطہ کرنا گوارہ نہ کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے جب کبھی عوامی مسائل کی بات کی جائے تو وہ بجائے ان مسائل کا حل پیش کرنے کے اپنا نوحہ اور مرثیہ بیان کرتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی سنسانی اور عدم توجہ ظاہر کرتی ہے کہ سب اچھا ہے لیکن درحقیقت سب اچھا نہیں ہے۔
 
اس پر ایوان میں موجود حکومتی ممبر قومی اسمبلی اور چیف وہپ سید خورشید شاہ نے حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی بلکہ سی این جی اسٹیشنوں کی وجہ سے دن کو گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ کسی قسم کی غیر جمہوری تبدیلی و مارشل لاء کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، اپوزیشن نے بھی اس عزم میں حکومت کا ساتھ دیا۔ اس کارروائی کے بعد اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی ہو گیا۔

خبر کا کوڈ : 123568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش