0
Saturday 17 Dec 2011 20:55

پارلیمان ڈائری، حسب سابق وزراء ایوان بالا میں غیر حاضر

پارلیمان ڈائری، حسب سابق وزراء ایوان بالا میں غیر حاضر
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین جان محمد جمالی کی صدارت میں شروع ہوا تو سوالات کا جواب دینے کیلئے ایوان میں متعلقہ وزراء موجود نہیں تھے۔ سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے معطل کر دیا گیا۔ سینیٹرز نے وزراء کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔ قائم مقام چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سینٹ ایکسپائر ہو گئی ہے، ہمیں گھر چلے جانا چاہیئے۔ ارکان نے وزراء کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود وزراء کی غیرحاضری افسوسناک ہے۔ سینیٹ کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم ہاؤس تک مارچ کیا جائے۔
 
سینیٹرز کا کہنا تھا کہ شہزادوں کو وزیر بنایا ہے، گیارہ بجے سے پہلے ان کو اٹھانا زیادتی ہے۔ ارکان نے عدم موجودگی پر سینیٹرز کی تنخواہیں اور مراعات بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ قائم مقام چیئرمین کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت سینٹرز مکمل طور پر سینیٹ کو جوابدہ ہیں، وزیراعظم کو ہر سیشن میں ایک دن آنا چاہیئے۔ واک آؤٹ کے بعد سینیٹر میر محمد بادینی نے کورم کی نشاندہی کرائی اور گھنٹیان بجائی گئیں لیکن پھر بھی ارکان پورے نہ ہوئے، جس کی وجہ سے اجلاس منگل کی شام ساڑھے تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 123020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش