0
Wednesday 30 Sep 2009 11:07

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرائے،امریکا

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرائے،امریکا
جنیوا:امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کی قابل اعتبار تحقیقات کرائے کیونکہ اس سے مشرق وسطیٰ امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔امریکا کے معاون وزیر خارجہ مائیکل پوسنر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ مذاکرے کے دوران کہا ہے کہ حماس کے رہنماؤں پر بھی جنگی جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مذاکرہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے سابق پراسیکیوٹر، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے قانون دان رچرڈ گولڈ اسٹون کی غزہ جنگ سے متعلق حالیہ رپورٹ پربحث و مباحثے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔جبکہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کار کا کہنا ہے کہ کسی ناانصافی پراحتساب کا نہ ہونا مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے بائیس روزہ زمینی ،فضائی اور بحری حملوں میں چودہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی، اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں تیرہ اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں دس فوجی تھے.
خبر کا کوڈ : 12384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش