0
Saturday 24 Dec 2011 02:04

الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی تبادلہ خیال

الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر طویل گفتگو ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پاکستان کو در پیش چیلنجوں اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ الطاف حسین نے ریاست کے اہم اور حساس اداروں کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ نازک صورتحال کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین نے صدر مملکت سے کہا کہ اس نازک صورتحال میں ایک پاکستانی کی حیثیت سے میرا مشورہ ہے کہ تمام ادارے آپس کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے ایسی حکمت عملی ترتیب دیں جو قومی سلامتی کے اداروں، جمہوریت کے فروغ، جمہوری اداروں کے استحکام اور ملک و قوم کے عظیم تر مفاد میں ہو۔

الطاف حسین نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے لہذا میری درد مندانہ اپیل ہے کہ اس حساس مسئلہ پر سب کو احتیاط سے کام لینا چاہئے اور اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر تمام اداروں کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی و بقاء اور جمہوری اداروں کے استحکام کے حوالہ سے الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملک و قوم کو نقصان پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 124667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش