0
Saturday 24 Dec 2011 01:03

الطاف حسین نے سرائیکی اور ہزارہ صوبے بنانے کی حمایت کر دی

الطاف حسین نے سرائیکی اور ہزارہ صوبے بنانے کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سرائیکی اور ہزارہ صوبے کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ سرائیکی صوبے کے لئے قرارداد پیش کریں گے، سونے کے چمچے منہ میں لے کر پیدا ہونیوالے کیا جانیں کہ انقلاب کیا ہے، اب سرائیکیوں کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ہمیشہ ایم کیو ایم کو جنوبی پنجاب میں کام نہیں کرنے دیا گیا بلکہ عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف گمراہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اب اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کے سیلاب کو روکا نہیں جاسکتا۔
ملتان میں دفاع پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نئے صوبے بنانے کیلئے مل کر بیٹھ جائیں، جنوبی پنجاب کے لوگوں کا جو فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کریں گے، الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے وڈیروں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، وڈیرے، جاگیر دار اور سرمایہ دار کان کھول کر سُن لیں عوامی انقلاب ظلم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا، ایم کیو ایم مزارعین کے ساتھ ہے ان کی جماعت مزارعین کو اُن کے حقوق دلا نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ایم کیوا یم غریبوں اور مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے، ایم کیو ایم کے دروازے ہر غریب، مزدور اور محنت کش کے لیے کھلے ہیں، ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اُن کا حق دلائے گی، متحدہ کا ہر رُکن عوامی خدمتگار ہے ایم کیو ایم اقربا پروری کے خلاف ہے اسی لیے الطاف بھائی کا کوئی رشتہ دار اسمبلی میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 124653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش