0
Sunday 25 Dec 2011 13:28

ایران کی بحری فوج نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں ہیں

ایران کی بحری فوج نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں ہیں
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق ایران کی بحری فوج نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ جس میں پہلی مرتبہ نئے جنگی بحری جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقیں دس روز تک خلیجِ عدن، خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں جاری رہیں گی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ مشقوں میں 1300 جہاز اور فوجی کشتیاں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ آب دوز، زیر سمندر چھاپہ مار دستوں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے کمانڈوز کے ساتھ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مخصوص فورسز کو پہلی مرتبہ مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مشقوں کے دوران فوجیوں کے تحفظ کے لئے چھ بحری جنگی جہاز تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ آبنائے ہرمز میں اہم مقامات پر پاسداران انقلاب سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ خلیج عدن اور بحر عمان میں صومالی قزاقوں کی ممکنہ کارروائیوں سے بچاو کے لیے روسی ساختہ تین آب دوزیں بھی حفاظتی دستوں کے حوالے کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 125011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش