0
Friday 30 Dec 2011 12:46

دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو کی جارحیت کے خلاف ملک گیر تحریک کا نیا شیڈول جاری، ملتان میں 29 جنوری کو میدان سجے گا

دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو کی جارحیت کے خلاف ملک گیر تحریک کا نیا شیڈول جاری، ملتان میں 29 جنوری کو میدان سجے گا
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو فورسز کی جارحیت کے خلاف ملک گیر تحریک کا نیا شیڈول جاری کر دیا، ان کانفرنسوں میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری تنظیموں اور اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، 20 جنوری کو لال حویلی راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس ہو گا، کانفرنسوں میں لاکھوں افراد کی شرکت کے انتظامات کئے جائیں گے، دفاع پاکستان کونسل اور جماعتہ الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی زیر صدارت نیٹو فورسز کی جارحیت اور بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے خلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جامعہ سراجیہ نظامیہ راولپنڈی میں کونسل کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک حرمت رسول ص کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر محمد کمال، تحریک حرمت رسول ص کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، جامعہ سراجیہ کے رئیس مولانا سید چراغ الدین شاہ، اہلسنت والجماعت کے صدر غلام مصطفی جدون، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سجاد عباسی، جمعیت علمااسلام نظریاتی کے رہنما ڈاکٹر مقصود احمد، ترجمان جے یو آئی س سید یوسف شاہ، جماعتہ ا لدعو ہ پاکستان کے ترجمان محمد یحیی مجاہد، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے شرکت کی، جبکہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد مہمان خصوصی کے طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔
 
عبدالرحمن مکی کی زیر صدارت اجلاس میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملک سے امریکہ اور نیٹو فورسز کے تمام اڈے اور خفیہ معاہدے ختم کرنے تک ملک گیر تحریک کو نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ اس میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ حکومت پر دبا ئو بڑھایا جاسکے کہ وہ ملکی سلامتی و خودمختاری کے خلاف اقدامات اٹھانے سے باز رہے، اجلاس میں باہم مشاورت سے راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں دفاع پاکستان کانفرنسوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 22 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی، 29 جنوری کو ملتان اور 12فروری کو کراچی میں دفاع پاکستان کانفرنسیں ہوں گی، اس سلسلہ میں دفاع پاکستان کونسل کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 126177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش