0
Sunday 8 Jan 2012 02:47

ڈاکٹر سید محمد جمال کے قتل کیخلاف آئی ایس او پشاور کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

ڈاکٹر سید محمد جمال کے قتل کیخلاف آئی ایس او پشاور کے زیراہتمام احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر سید محمد جمال کے قتل کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں علماء کرام، قبائلی عمائدین اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کا آغاز آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ثاقب بنگش کی قیادت میں پشاور صدر سے ہوا، اس موقع پر شرکاء بینرز اور کتبے اٹھائے نعرہ بازی کرتے پریس کلب کے سامنے پہنچے، جہاں شیعہ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی، علامہ جمیل حسین، طوری بنگش سپریم کونسل کے چیئرمین حاجی گلاب حسین طوری، شیعہ علماء کونسل پشاور کے صدر مظفر علی اخونزادہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر سید محمد جمال کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر سید محمد جمال کے قتل میں ملوث افراد سمیت فرقہ وارانہ دہشتگردی کے دیگر واقعات میں ملوث گروہوں کو میڈیا کے سامنے لائے، اور انہیں فوری طور پر سزائیں دی جائیں، انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کا مزید قتل عام برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری مختلف واقعات پر ازخود نوٹس لیتے ہیں لیکن انہیں ملت تشیع کی نسل کشی نظر نہیں آتی، مقررین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اس حوالے سے فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیں، اس موقع پر ایک قرار داد بھی منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اگر ڈاکٹر سید جمال کے قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو پشاور میں بھی کراچی طرز کا تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 128434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش