0
Friday 20 Jan 2012 22:46

سانحہ خانپور، دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، علامہ عباس کمیلی

سانحہ خانپور، دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ خانپور میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں، سانحہ خانپور چہلم کے جلوس میں زخمی ہونے والے عزاداران کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں، خانپور جلوس میں دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار یوم سوگ کی مناسبت سے علامہ عباس کمیلی، مولانا حسین مسعودی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا، سلمان مجتبٰی، لئیق الزماں، شبر رضا کا مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔ خانپور جلوس میں دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ایک بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خانپور چہلم کے جلوس میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سربراہوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، سانحہ چہلم خانپور میں کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں اور اس دہشت گردی کی ایف آئی آر تاحال نہیں کٹی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کانگریسی ایجنٹ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ملک کو دہشت گردی کی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں اور ملت جعفریہ کے معصوم اور بے گناہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور ان کی پشت پناہی میں ہی یہ دہشت گرد پروان چڑھ رہے ہیں۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے عزاداران کو حکومت سرکاری سطح پر علاج اور بہتر طبی سہولیات مہیا کی جائیں اور دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو اور ان کے سرپرست کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اُن نااہل پولیس اہکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے کہ جن کی ناقص سکیوریٹی کے سبب جلوس عزاء کے راستے میں بم دھماکہ ہوا، رہنماؤں نے پولیس کی جانب سے واقعہ کی نوعیت کو تبدیل کرنے اور حقائق کا رخ موڑنے والے ان پولیس افسران کو بھی برطرف کیا جائے اور ان افسران کو معطل کر کے شامل تفتیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 131863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش