0
Tuesday 24 Jan 2012 00:45

ضمنی انتخابات روکنے کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا، سپریم کورٹ

ضمنی انتخابات روکنے کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اس نے ضمنی انتخاب روکنے کے لئے کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا کہ سپریم کورٹ نے ضمنی الیکشن کا انعقاد روکا ہے حالانکہ عدالت عظمیٰ نے ضمنی انتخاب کے متعلق کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے صرف یہ حکم دیا تھا کہ بوگس انتخابی فہرستوں پر انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا کہ انتخابی فہرستوں میں 3 کروڑ 70 لاکھ بوگس ووٹوں کے اخراج کا مقصد مستند ووٹر لسٹیں بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 132610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش