0
Wednesday 25 Jan 2012 00:34

سچ بولنے کی سزا، سروسز ہسپتال کی ایم ایس معطل

سچ بولنے کی سزا، سروسز ہسپتال کی ایم ایس معطل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ناقص ادویات کی وجہ سے جہاں ایک طرف مریضوں کی جان پر بنی ہے وہاں دوسری طرف ہلاکتوں کی اصل تعداد بتانے والوں کی بھی شامت آ گئی ہے، سروسز ہسپتال لاہور کی ایم ایس کو بھی سچ بولنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب ایک طرف تو اصول کی بات کرتے ہیں لیکن جب معاملہ ان کی حکومت کی نااہلی کا ہو تو پھر کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے۔
 
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی غیر معیاری ادویات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھی تو حکومت نے اس پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹ بولنا شروع کر دیا بلکہ اخبار میں اشتہار چھپوا کر ہلاکتوں کا معاملہ ہی گول کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت نے غیر معیاری ادویات سے ہلاکتوں کی تعداد کم بتا کر اپنی نوکری بچا لی لیکن سروسز ہسپتال کی ایم ایس کو سچ بولنے پر سزا بھگتنا پڑی۔ سیکرٹری صحت کے جھوٹ کا پول کھلا تو خادم اعلٰی پنجاب کو دورہ سروسز ہسپتال یاد آیا اور ناقص انتظامات کا جواز بنا کر ایم ایس کی چھٹی کرا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 132825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش