0
Friday 27 Jan 2012 16:46

امریکہ حکومت، اپوزیشن اور فوج کو لڑانے کیلئے میڈیا کو استعمال کر رہا ہے، رحمت خان وردگ

امریکہ حکومت، اپوزیشن اور فوج کو لڑانے کیلئے میڈیا کو استعمال کر رہا ہے، رحمت خان وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ پاک فوج یعنی چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف امریکہ کی ایماء پر سازشیں ہو رہی ہیں، امریکہ حکومت، اپوزیشن اور فوج کو لڑانے کیلئے میڈیا کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آج اعتراف کر لیا ہے کہ میمو مسئلہ پر فوجی قیادت کا عمل غیر آئینی نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بات چیف آرگنائز ر پنجاب طارق بٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کبھی نہ کبھی کوئی بیان ہوش میں نہیں دیتے، امریکیوں کو زیادہ خوش کرنے کے لئے ایسا کرتے ہیں اور بعد میں اپنے بیان سے پھر جاتے ہیں، وزیراعظم نے بہت بڑا الزام فوج کی قیادت پر لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، اس ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے عدلیہ اور فوج کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی مشکل حالات میں ہے، سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصور اعجاز کا بیرون ملک جا کر بیان بالکل ریکارڈ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ حسین حقانی اور منصور اعجاز دونوں پاکستان کے اہم اداروں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، منصور اعجاز اور حسین حقانی دونوں قابل اعتماد نہیں ہیں اس لئے میمو کمیشن کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے مسائل کا حل چاہتا ہے تو اسے امریکی اتحاد سے نکلنا ہو گا جس سے ہمیں ذلالت کے سوا کچھ نہیں ملا۔ 

خبر کا کوڈ : 133409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش