0
Saturday 28 Jan 2012 09:47

پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ سے متعلق اہم معلومات دیں، لیون پنیٹا کا اعتراف

پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ سے متعلق اہم معلومات دیں، لیون پنیٹا کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں، جن سے القاعدہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے میں بڑی مدد ملی جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے میڈیا کی توجہ ہٹتے ہی ڈاکٹر شکیل کو امریکا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے تسلیم کیا کہ ڈاکٹر شکیل فریدی نے اسامہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیلئے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں مقیم اسامہ بن لادن کا ڈی این اے لینے کیلئے ویکسی نیشن مہم چلائی۔
 
لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستان میں غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیون پنیٹا نے ڈاکٹر آفریدی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے پاکستانی حکومت کے کسی اہلکار کو ایبٹ آباد کمپاؤنڈ میں رہنے والے شخص کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور علم تھا، تاہم انہیں اس بات کا ثبوت نہیں ملا۔ امریکی ٹی وی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیا کی توجہ ہٹتے ہی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی حکومت کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے کہا ہے کہ پاکستان ميں کسي کو تو ضرور پتہ تھا کہ ايبٹ آباد کمپاونڈ ميں کوئي اہم شخص رہ رہا ہے۔ ايک امريکي ٹي وي کو انٹرويو ميں امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے کہا ہے کہ ميں نے ذاتي طور پر ہميشہ محسوس کيا کہ کسي کو کچھ احساس ہوا ہو گا کہ اِس احاطے ميں کيا ہو رہا تھا، يہ نہيں بھولنا چاہئيے کہ اس کمپاونڈ کي ديواريں 18 فيٹ بلند تھيں اور يہ علاقہ کا سب سے بڑا کمپاونڈ تھا۔ انہوں نے کہا يہ سوچنا چاہئيے کہ کوئي يہ سوال کرتا کہ وہاں پر کيا ہو رہا ہے۔؟ انہوں نے اعتراف کيا ان کے پاس اس بات مکمل ثبوت نہيں ہيں کہ پاکستان کو القاعدہ رہنما کے ٹھکانے کے بارے ميں پتہ تھا يا نہيں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاني ڈاکٹر شکيل آفريدي نے اسامہ کے متعلق اہم معلومات فراہم کيں اور شکيل آفريدي نے اسامہ کے کمپاونڈ پر حملے کيلئے بھي معلومات ديں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکيل آفريدي کے بارے ميں فکر مند ہيں۔
خبر کا کوڈ : 133591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش