0
Tuesday 7 Feb 2012 21:31

سیرت مصطفی ص پر عمل کیا جائے تو فرقہ واریت ختم ہو سکتی ہے، علامہ عارف حسین واحدی

سیرت مصطفی ص پر عمل کیا جائے تو فرقہ واریت ختم ہو سکتی ہے، علامہ عارف حسین واحدی

اسلام ٹائمز۔ عالمی عید میلاد النبی ص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ آج استعمار کے چیلے امت مسلمہ کے درمیان اختلاف اور افتراق پیدا کرنے اور لڑانے کے لئے توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، کیونکہ آج عالم اسلام کے نوجوان بیدار ہو رہے ہیں۔ مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام پی سی راولپنڈی میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس سے خطاب میں علامہ واحدی نے کہا کہ اگر سیرت مصطفی ص پر عمل کیا جائے تو فرقہ واریت ختم ہو جائے۔ ہم نے ختمی المرتبت ص کے سنہرے اصولوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے امام خمینی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ نے اتحاد امت کے لئے ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا اور مسلمانوں کو باور کرایا کہ دنیا کی کوئی سامراجی اور ابلیسی طاقت تم پر حکومت کرنے کی اہل نہیں ہے۔ مصر میں اسلامی بیداری پر بات کرے ہوئے علامہ واحدی کا کہنا تھا کہ مصر کے مسلمان امریکی غنڈوں سے عاجز آچکے تھے اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امت مصطفی ص کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کے پاس قرآن اسی حالت میں موجود ہے جس طرح سینہ پیمعبر ص پر نازل ہوا تھا۔ لیکن ہم نے قرآن و پیمبر اسلام کے پیغام کو پس پشت ڈال دیا ہے۔  

خبر کا کوڈ : 135764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش