0
Tuesday 7 Feb 2012 12:19

سلالہ چیک پوسٹ حملہ، امریکا کا پاکستان سے معافی مانگنے پر غور، نیویارک ٹائمز

سلالہ چیک پوسٹ حملہ، امریکا کا پاکستان سے معافی مانگنے پر غور، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق جنرل جیمز میٹس کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں نیٹو حملے کے بعد سرد مہری کو ختم کرنا ہے۔ دوسری طرف امریکا نیٹو حملے پر پاکستان سے معافی مانگنے پر غور کر رہا ہے۔ جنرل میٹس پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے جس میں نیٹو حملے کی تحقیقات اور افغان سرحد پر معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی۔ اخبار کے مطابق جنرل میٹس کی گزشتہ ہفتے پاکستان آمد متوقع تھی لیکن اسے پاکستانی پارلیمنٹ میں پاک امریکا تعلقات پر بحث کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف امریکی اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے اور اس میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر معافی مانگنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے سے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔
 اوباما انتظاميہ کا نيٹو حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے پر غور 

دیگر ذرائع کے مطابق اوباما انتظاميہ نومبر ميں پاکستان کي ايک سرحدي چوکي پر نيٹو حملے ميں 24 پاکستاني فوجيوں کي شہادت پر معافي مانگنے پر غور کر رہي ہے۔ امريکي اخبار "نيويارک ٹائمز" کے مطابق ايک سينئر امريکي فوجي کمانڈر رواں ماہ اس سلسلے ميں پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس کے متعلق اوباما انتظاميہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ اسٹريٹجک تعلقات ميں سرد مہري کو ختم کرنے کي طرف يہ اہم قدم ہو گا۔ امريکي فوج کي مرکزي کمان کے سربراہ جنرل جيمز اين ميٹس پاکستان کے آرمي چيف جنرل اشفاق پرويز کياني سے ملاقات ميں 24 پاکستاني فوجيوں کي شہادت پر بات چيت کريں گے اور اس کے ساتھ نئے مربوط طريقہ کار پر بھي تبادلہ خيال کريں گے، تاکہ مستقبل ميں ايسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔
 
جنرل ميٹس کا دورہ پاکستان نومبر ميں چوکي پر حملے کے بعد کسي اعلٰي امريکي عہدے دار کا پہلا دورہ ہو گا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ جنرل ميٹس نے جمعرات کو اپنے دورے کا آغاز کرنا تھا ليکن پاکستان ميں مشترکہ پارليمنٹ اجلاس کي وجہ سے اس دورے کو ايک ہفتے کے لئے ملتوي کر ديا گيا۔ پاکستاني حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ممکنہ طور پر دو ماہ سے بند نيٹو سپلائي کھول دے گا۔ امريکي وزارت خارجہ ميں 26 نومبر کے حملے پر پاکستان سے رسمي معافي معافي مانگنے کي تجويز زير گردش ہے۔
خبر کا کوڈ : 136005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش