0
Sunday 12 Feb 2012 19:48

توہین عدالت پر سزا ہوئی تو مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم گیلانی

توہین عدالت پر سزا ہوئی تو مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت پر سزا ہوئی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا۔ صدر کو ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ استثنیٰ حاصل ہے۔ پاکستان نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لے رہا ہے۔

ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر زرداری کے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن آئی ایس آئی کی حمایت میں کیا اسی لیے اسامہ کی موت کو عظیم فتح قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ جلد فیصلہ کرے گی کہ نیٹو سپلائی بحال کرنی ہے یا نہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان امن عمل میں افغانستان کی شمولیت ہونی چاہیئے بلکہ يہ عمل افغانستان ہی کی قيادت ميں ہونا چاہيئے۔ انہوں ‌نے کہا کہ فوج کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ آئین کے مطابق میں ہی چیف ایگزیکٹو ہوں ملک بھی میں ہی چلا رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 137244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش