0
Monday 20 Feb 2012 01:06

ایران پر فوجی حملے کا فیصلہ معقول نہیں، مارٹن ڈیمپسی

ایران پر فوجی حملے کا فیصلہ معقول نہیں، مارٹن ڈیمپسی
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایران پر فوجی حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے نامعقول قرار دیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل مارٹن ڈیمپسی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ، عاقلانہ فیصلہ نہيں ہے۔ جنرل مارٹن نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے کے لئے ابھی مناسب وقت نہيں ہے۔ جنرل مارٹن کے مطابق ایران پر فوجی حملے سے علاقے میں بحران اور بدامنی میں اضافہ ہو گا اور اس سےسب کے بالخصوص اسرائیلیوں کے مفادات کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ 

جنرل مارٹن نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بارے میں پائی جانے والی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اسرائیل کی پیروی کی تجویز نہيں دیں گے کیونکہ یہ صحیح نظریہ نہيں ہے۔
خبر کا کوڈ : 139133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش