0
Saturday 25 Feb 2012 00:52

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ ایوان وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی کی صورتحال خصوصاً افغانستان میں مصالحتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے جاری کوششوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا۔
  
دیگر ذرائع کے مطابق آئي ايس آئي کے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني سے ملاقات کي، جس کے دوران ملک اور خطے کي سيکيورٹي صورتحال سميت افغان امور سے متعلق بھي تبادلہ خيال کيا گيا. سرکاري اعلاميے کے مطابق آئي ايس آئي چيف نے اسلام آباد ميں وزيراعظم سے ملاقات کي، اس موقع پر سيکريٹري خارجہ سلمان بشير بھي موجود تھے، ملاقات ميں ليفٹيننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے وزيراعظم کو ملک اور خطے کي سيکيورٹي صورتحال سے آگاہ کيا، اس موقع پر افغانستان سے متعلق امور بھي بات کي گئي۔
خبر کا کوڈ : 140524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش