0
Saturday 25 Feb 2012 00:17

ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں سب کے پاس خود چل کر جانے کیلئے تیار ہوں، زرداری

ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں سب کے پاس خود چل کر جانے کیلئے تیار ہوں، زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدرآصف علی زرداری نے کہا کسی بھی مشکل لمحے میں بلوچوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں سب کے پاس خود چل کرجانے کیلئے تیار ہوں۔ کراچی میں گورنر بلوچستان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہے بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اندازہ ہے بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ناراض بلوچوں کے پاس خود چل کر جانے کو تیار ہیں۔ صدر زرداری نے کراچی میں گورنر بلوچستان ذوالفقارمگسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ سندھ کے وزیر برائے خوراک نادر مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ ماضی میں بلوچوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اندازہ ہے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ صدر زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ اے پی سی بلانے کا مقصد بلوچ بھائیوں کے تحفظات دور کرنا ہے۔ صدر زرداری نے گورنر بلوچستان سے کہا کہ مگسی قبیلے کے سردار کی حیثیت سے وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 140519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش