0
Saturday 31 Oct 2009 10:51

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
کراچی:جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد شیعہ اثناء عشری کھارادر کے سامنے کوئٹہ،ہنگو،درگئی،پارہ چنار،ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جاری دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری زائر شاہ،مولانا غلام مہدی کریمی،جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید حسنین حیدر،ڈویژنل صدر صفدر حسین الحسینی و دیگر نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام و پاکستان دشمن طاقتوں کی ایماء پر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہٴ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔کوئٹہ،ہنگو،پارہ چنار،ڈی آئی خان میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گرد ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 14114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے