0
Friday 2 Mar 2012 02:31

ہیلری نے پاکستان کو دھمکی نہیں دی، امریکی مؤقف واضح کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ہیلری نے پاکستان کو دھمکی نہیں دی، امریکی مؤقف واضح کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ امریکی مؤقف بیان کیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاک ایران گیس لائن منصوبے کا فیصلہ درست نہیں، اسلام آباد کو اس پر عمل درآمد کرنے سے پہلے دو مرتبہ سوچنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران سے گیس لائن منصوبے کا معاہدہ کیا تو پابندیاں لگانے پر غور کرسکتے ہیں، اسلام آباد کو امریکی مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ پاکستان توانائی کے بحران سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی فارن آپریشن کی سب آپریشن کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ایران سے معاہدہ کیا تو ہمارا قانون متاثر ہوگا، جس کے نتائج سب جانتے ہیں، اسلام آباد کو پائپ لائن کی تعمیر کے نتائج سے آگاہ کرچکے ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران سے معاہدے کے پاکستان پر تباہ کن اثرات ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی خراب ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایران سے معاہدہ کررہا ہے حالانکہ ہم پابندیاں لگا رہے ہیں، گیس منصوبہ مکمل ہوا تو تہران پر پابندیاں متاثر ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 142179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش