0
Wednesday 7 Mar 2012 20:30

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پاراچنار میں نہایت عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائی گئی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پاراچنار میں نہایت عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائی گئی

اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پاراچنار میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام برسی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین آئی ایس او ڈگری و کامرس کالجز کے صدور مرتضی اور عقیل کے علاوہ آئی او  پاراچنار کے ناظم رضا نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں انقلاب اسلامی اور فکر خمینیؒ کے امین تھے، جس نے اس وقت امام خمینی رہ کے معنوی فرزند سفیر نور قائد شہید عارف الحسینی رہ کا ساتھ دیا جب بہت سے عبا و قبا والے افراد قائد شہید کا ساتھ دینے کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے رہے۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے راہ امام خمینی رہ و فکر شہید حسینی رہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی عوام کو استعمار دشمنی کا سبق یاد کروایا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہر تقریب و جلسے و جلوس میں یہ نعرہ، ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے۔۔۔۔امریکہ مردہ باد ہے، فضاؤں میں گونجتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 143712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش