0
Wednesday 14 Mar 2012 13:29

ڈرون حملے موجودہ حکومت کی مشاورت سے نہيں ہو رہے، رضا ربانی

ڈرون حملے موجودہ حکومت کی مشاورت سے نہيں ہو رہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پيپلز پارٹی کے سينيٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے موجودہ حکومت کی مشاورت سے نہيں ہو رہے۔ اس پر وہ کچھ نہيں کہہ سکتے کہ پرويز مشرف کے دور ميں مفاہمت سے ڈرون حملے ہوتے رہے ہيں۔ لاہور کی ايک نجی يونيورسٹی ميں سيمينار سے خطاب کرتے ہوِئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سنگين ہوتا جا رہا ہے پہاڑوں ميں موجود بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہيں وہاں کام کرنے والی وفاقی ايجنسيوں کو چاہیے کہ وہ صوبائی حکومت سے مل کر کام کريں۔ سينيٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اٹھارہويں ترميم کے نتيجے ميں ۸۵ فيصد وسائل اور اختيارات صوبوں کو مل گئے۔ مشرف کا بلدياتی نظام فرسودہ اور صوبائی حکومتوں کو نظر انداز کیے ہوئے تھا، نئے بلدياتی انتخابات کرانا صوبوں کی ذمہ داری ہے وہ مناسب وقت پر کرا ليں گے۔
خبر کا کوڈ : 145568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش