0
Tuesday 13 Mar 2012 13:39

حکومتی احتجاج کے باوجود ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

حکومتی احتجاج کے باوجود ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور پاک فوج کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور مذمتی بیانات کے باوجود امریکا نے پاکستان پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بھی جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں ایک گاڑی پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، جس کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف پایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 145310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش